70

جمعیت اتحاد العلما ء اب اس صوبہ میں ایک منظم قوت بن چکی ہے علما ء کرام اگر انقلاب کے داعی بن جائیں توکوئی بھی قوت ان کو اسلامی انقلاب برپا کرنے سے روک نہیں سکے گی۔مشتاق احمد خان

پشاور( آوازنیوز)صدر جمعیت اتحاد العلما ء کے ضلعی و ایجنسی صدور کااجلاس زیر صدارت صدر جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا مولانا عبد الاکبر چترالی المرکز الاسلامی پشاور میں ہو ۔اجلاس میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان ، نائب صدر جمعیت اتحاد العلما ء پاکستان مولاناعبد البر اور قیم جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبد الواسع نے خصوصی طورپر شرکت کی اجلاس میں علماء و مشائخ کی ممبر شپ کے سلسلہ میں پیش رفت کاجائزہ لیا گیا اب تک دس ہزار علماء کی ممبر شپ کو تسلی بخش قرار دیا گیا اجلاس میں چترال ، دیر بالا ، دیر پائین ، سوات ، باجوڑ ، ملا کنڈ، مردان ، چار سدہ ، پشاور ، مانسہرہ ، ایف آر لکی اور صوابی کے اضلاع میں علما ء مشائیخ کانفرنس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے علما ء کرام سے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت اتحاد العلما ء اب اس صوبہ میں ایک منظم قوت بن چکی ہے علما ء کرام اگر انقلاب کے داعی بن جائیں توکوئی بھی قوت ان کو اسلامی انقلاب برپا کرنے سے روک نہیں سکے گی انہوں نے کہاکہ اضلاع کی سطح پر علما ء کنونشن منعقد کرنے سے اسلامی فلاحی ریاست کیلئے راہ ہموار ہو گی ۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں