115

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے اصولی طورپر دروش کو الگ تحصیل کا درجہ دے دیا۔رہنما تحریک انصاف رضیت باللہ

  چترال(ب د) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے اصولی طورپر دروش کو الگ تحصیل کا درجہ دے دیا۔لوکل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دروش کوتحصیل کا درجہ دلوانے کے لئے جدوجہد کرنے والے تحریک انصاف کے رہنما رضیت باللہ نے بتایا کہ دروش کو باقاعدہ طورپر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے مکمل تحصیل کا درجہ دے دیا چند دنوں کے اندر بورڈ آف ریونیو نوٹفیکیشن جاری کریگا۔اُنہوں نے اپنی اور دروش کے عوام کی طرف سے دروش کو تحصیل کا درجہ دینے میں کردار ادا کرنے پر وزیراعلیٰ ،ایم پی اے بی بی فوزیہ،سی ایم سیکرٹریٹ،ایس ایم بی آر،تجار یونین دروش اورڈرائیور یونین کا شکریہ اداکیا۔دروش کو تحصیل بنانے سے ترقیاتی کاموں کو فروغ ملے گا۔چترال کی تحصیلوں کی تعدا ددو سے بڑھ کر تین ہوگی۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں