110

یوٹرن، ثبوت وہ دیتا ہے، جو الزام لگاتا ہے:عمران خان

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات پر قومی اسمبلی کی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوے کہا کہ ثبوت وہ دیتا ہے ، جو الزام لگاتا ہے

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے پوچھا کہ عمران خان صاحب کیا آپ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے اپنا بلیک بیری پیش کریں گے؟

ماضی میں عمران خان کا مؤقف یہ رہا ہے کہ بارِ ثبوت تو ملزم پر ہوتا ہے. چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ ہمارا کام صرف الزام لگانا ہے اور صفائی میں ثبوت دینا ملزم کی ذمہ داری ہے۔

نوازشریف کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے بہت موقع ملا لیکن جب صفائی پیش کرنے کاموقع ملاتب صفائی پیش نہیں کی اوراب کہہ رہے ہیں کہ سازش ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی طرف انگلی اٹھائی جا رہی ہے. انہیں کس نےیہ اشارہ دیاہےکہ فوج کو بدنام کیا جائے، نوازشریف کیخلاف نیب میں کیس شروع ہونے والا ہے، انہیں پتہ ہے کہ وہ پھنسیں گے

ریلی سے لاہور جانا نیب اور دیگر اداروں پر دباؤ ڈالنا ہے،پاکستان کے اداروں اورجمہوریت کےساتھ تحریک انصاف کھڑی ہے،نوازشریف سپریم کورٹ کے فیصلے اور کرپشن بچانے کے لیے سڑک پر نکل رہے ہیں

عمران خان نے کہا کہ انصاف دلانے کے لیے طاہرالقادری کے ساتھ ہیں، نوازشریف آپ کو کس نے اشارہ دیا ہے کہ آپ سپریم کورٹ اور فوج کے پیچھے پڑگئے ہیں، جو الزام لگاتا ہے اسے ثبوت دینا ہوتا ہے

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں