تازہ ترین

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وطن واپس آکر ہر چیز کا سامنا خود کروں گا کسی کی مدد نہیں چاہیئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وطن واپس آکر ہر چیز کا سامنا خود کروں گا کسی کی مدد نہیں چاہیئے۔ ملک میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔چاہتا ہوں ایم کیو ایم کے سارے دھڑے مل جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر کراچی میں اے پی ایم ایل کے جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرویز مشرف نے کہا کہ جلد پاکستان آوں گا۔ملک کو نیا پاکستان بنانیکی ضرورت ہے۔ اے پی ایم ایل سب سے پہلے پاکستان کی سیاست کرتی ہے۔ شہریوں کو سب سے پہلے پاکستان سے محبت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کسی قومیت نہیں پورے پاکستان سے منسوب ہے۔ پاکستان کی حالت تشویشناک ہے۔کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کاشہر ہے۔اس سے متعلق خبریں دیکھ کرافسوس ہوتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button