تازہ ترین

گلہ لئی کا گورنر اور امیر مقام کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ بات یقینی ہو گئی ہے کہ اُنہیں عمران خان کے خلاف ایک مہرے کے طور پر استعمال کرکے گہری سازش کی گئی ہے۔بی بی فوزیہ

چترال(نامہ نگار) پارلیمانی سکریٹری برائے سیاحت اسمبلی اور  بی بی فوزیہ نے دیگر ممبران ضلع کونسل،تحصیل کونسل آسیہ انصار، نیلوفر،صفت گل،مسلمہ اور سفینہ بی بی کے ہمراہ چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے عمران خان کی کوششوں سے اپنے منطقی انجام تک پہنچنے کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔عائشہ گلہ لئی کو پیسوں اور نشت کا لالچ دے کر استعمال کرکے پاکستان میں خواتین کے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔اُن لوگوں نے  میں مریم نواز کی پیشی پر سخت اعتراص کیا تھا مگر عائشہ گلہ لئی میں اُن کی غیرت کہان گئی۔گلہ لئی کا گورنر  اور امیر مقام کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ بات یقینی ہو گئی ہے کہ اُنہیں عمران خان کے خلاف ایک مہرے کے طور پر استعمال کرکے گہری سازش کی گئی ہے۔اس مافیا نے سابقہ ادوار میں بھی بے نظیر بٹھو اور جمائما خان کے خلاف بھی یہی قبیح حرکت کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈاکووں اور چوروں کو عدالت تک گھسیٹ کر اُنہیں بُرے انجام سے دوچار کیا یہان تک کہ اُنہیں وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑا ۔اب مخالفیں اس قسم کے بھونڈے حرکتیں کرکے عمران خان کے شخصیت کو نقصان پہنچا نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button