71

کولنڈے دیر بالا میں درختوں کے تنازعے کے حل کے لیے کمیٹی قائم ، کمیٹی پندرہ دن کے اندر رپورٹ تیار کرے گی ۔ انصاف پر مبنی فیصلہ کریں گے ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز )سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان کی قیادت میں یونین کونسل کولنڈے دیر بالا کے وفد نے سیکرٹری ماحولیات و جنگلات سید نذر حسین شاہ سے ملاقات کی ۔ وفد میں سابق ممبرصوبائی اسمبلی ملک بہرام خان ، تحصیل ناظم دیر بالا میر مخزن الدین اور دیگرناظمین شامل تھے ۔وفدنے سیکرٹری ماحولیات کو دیربالا میں فارسٹ ایکٹ کے تحت درختوں پرزمین مالکان کا حق ہے جب کہ اس کی آدائیگی حکومت کو ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے حکومت اس کو حل کرنے کے لیے فوری طورپر اقدامات کریں ۔ سیکرٹری ماحولیات نے مسئلے کے حل کے لیے چیف کنزرویٹر یوسف خان کے سربراہی میں کمیٹی قائم کی جس کے دیگر ممبران ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر دیر ، اسٹنٹ کمشنر دیر اور تحصیلدار دیر ممبران شامل ہوں گے ۔ کمیٹی کو تنازعہ کا رپورٹ تیار کر کے پندرہ دن کے اندر سیکرٹری ماحولیات کو پیش کریں گے ۔ اس موقع پر سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسائل کو افہام وتفہیم کے ساتھ حل کریں گے اور حق دار کو اس کو حق دلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جنگلات رائیلیٹی اور درختوں کے قومی تنازعات مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کریں گے کیونکہ جنگلات ان علاقوں میں لوگوں کے زندگی کا اہم حصہ ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انصاف میں انصاف پر مبنی فیصلہ کریں گے ۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں