تازہ ترین

عائشہ گلالئی کے الزامات کی جامع تحقیقات کی جائے ۔ صابراعوان اخلاقی کرپشن میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے ۔ جماعت اسلامی پشاور کا مطالبہ

پشاور( آوازنیوز ) جماعت اسلامی ضلع پشاور کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان ضلعی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن ، سابق صوبائی وزراء حافظ حشمت خان ، کاشف اعظم چشتی ، ٹاؤن ون امیر سراج الدین قریشی ، ٹاؤن ٹو امیر ہدایت اللہ خان ، ٹاؤن فور امیر افتخار احمد اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صابرحسین اعوان نے کہاکہ عائشہ گلالئی کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہے اس کی جامع تحقیقات کی ضرورت ہیں جماعت اسلامی جس طرح مالی کرپشن کے خلاف ہیں اور پانامہ کیس میں سب سے پہلے سپریم کورٹ کا دروازہ سراج الحق نے کٹھٹایا اس طرح ہم اخلاقی کرپشن کے بھی خلاف ہے اور اسلام میں خاتون کو جو عزت ماں، بہن ، بیٹی کی صورت میں دی ہے ہم کسی کو بھی انہیں پامال کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور ایسی کسی بھی حرکت کے خلاف ہم دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے نہیں دینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button