63

بڑی خبر : اقامہ کیا ہوتا ہے اور سیاستدان اسے کس گھناؤنے کام کیلئے استعمال کرتے ہیں؟ دھماکہ دار انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی اور دفاعی تجزیہ کار وجاہت سعید خان کی جانب سے اقامہ سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں جس میں وجاہت سعید خان کا کہنا ہے کہ عام بندے کے لیے اقامہ صرف ایک ورک پرمنٹ یعنی کام کرنے کا لائسنس ہوتا ہے جبکہ بڑے بڑے لوگ ہعنی بزنس مین اور دوسرے امیر طقبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اقامہ کو اپنی دولت چھپانے کے لیے استعمال کرتے ہیں یعنی مثال کے طوپر اگر کوئی دولت مند شخص اپنی دولت چھپاتا ہے تواسکے لیے لازمی ہے کہ وہ دبئی میں اقامہ لے لے جس سے وہ مزید آگے اگر کوئی منی لانڈرنگ یا آف شورکمپنی بناتا ہے یا پھر سوئز اکاؤنٹ کھولتا ہے اور اس میں اپنی دولت رکھتا ہے تو جس ملک کا وہ قانونی طور پر رہائشی ہے یعنی جس ملک کا پاسپوٹ ہولڈر ہے وہ اگر اس ملک کی حکومت یعنی سوئزرلینڈ سے بات چیت کرکے اگر اس بندے کیخلاف کوئی ایکشن لینا چائیے یا اس کے اکاؤنٹ میں موجود کوئی بھی معلومات لینا چائے تو سوئزرلینڈ کی حکومت وہ معلومات دینے سے صاف انکار کردیتی ہے کیونکہ انکی نظر میں وہ دبئی کا رہائشی ہے کیونکہ اس کے پاس اقامہ ہے۔ دفاعی تجزیہ کار نے اس طریقے کے ذریعے اقامہ رکھنے کی وجوبات بتائیں اور نااہل ہونےوالے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو تقنید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ کو اقامے کی کیا ضرورت ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ناہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت خواجہ آصف اورمنتخب ہونےوالے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پیپلزپارٹی کے بھیی رہنماؤں کے پاس اقامہ ہے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں