تازہ ترین

نواز شریف کے بعد اب عمران خان کی بھی باری آگئی، کپتان کے خلاف کیا ہونے جارہا ہے؟

نواز   شریف کے بعد اب عمران خان کی بھی باری آگئی، کپتان کے خلاف   کیا ہونے جارہا ہے؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ عمران خان نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس سماعت کرے گا

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کل کرے گی ، تحریک انصاف کے وکیل انور منصور دلائل دیں گے ۔ سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے ، آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے تین بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، عمران خان نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس سوموار کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ عمران خان نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گا ، پیر کو پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور دلائل دینگے ۔ مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button