58

وادی کریم آباد میں بکریاں پالنے کا تنازعہ اہالیاں کریم آباد اور شہزادہ حیدر الملک کے درمیان شدت اختیار/ممبرڈسٹرکٹ کونسل گرفتار

چترال(نمائندہ  چترال )وادی کریم آباد میں بکریاں پالنے کا تنازعہ اہالیاں کریم آباد اور شہزادہ حیدر الملک کے درمیان شدت اختیار کرگئی ، بدھ کے روز صورت حال اُس وقت انتہائی کشیدگی کی طرف بڑھنے لگی جب اہالیان کریم آباد نے شہزادہ حیدر الملک کی 350کی تعداد میں بکریوں کو اپنے قریبی چراہ گاہ سے نکال کر شغور کی طرف واپس بھیج دیا ۔ تاہم چترال پولیس کے تھانہ شغور کے ایس ایچ او خلیل الرحمن نے موقع پر پہنچ کر دونوں طرف مذاکرات کرکے ممکنہ تصادم کو ٹال دیا۔ بعد ازان شہزادہ حیدر الملک کی شکایت پر چترال پولیس نے ممبر ضلع کونسل محمد یعقو ب ، سابق نائب ضلع ناظم سلطان شاہ ، وی سی ناظم علی مراد شاہ، پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکریٹری اسرار صبور سمیت 20قریب افرا د کو تعزیرات پاکستان کے دفعات 147، 148، 149، 427اور 429کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں