تازہ ترین
عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال لوئر چترال کے غیر معمولی تنظیمی اجلاس کا انعقاد
چترال(ب د)عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال لوئر چترال کی غیر معمولی تنظیمی میٹنگ زیر صدارت ضلعی صدر الحاج عید الحسین ضلعی دفتر چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ سابق صدور اور کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طورپر کے تنظیم سازی عمل میں لائی گئی اور تمام شرکاء نے صوبائی اور مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں سید شوکت حسین جان صدر اور ڈاکٹر سردار احمد جنرل سیکرٹری کے علاوہ غلام احد سینئر نائب صدر اول،ظفر اللہ نائب صدر دوئم،ماہر شاہ نائب صدر سوئم،اقبال علی نائب صدر چہارم ،شیر ولی خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،مبشر حسن ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،عبیدا للہ انور جائنٹ سیکرٹری اول،عبدالرشید جائنٹ سیکرٹری دوئم،فاروق احمد جائنٹ سیکرٹری سوئم،اسماعیل مغل جائنٹ سیکرٹری چہارم،تنویر احمد سیکرٹری اطلاعات، رحمن شہزادہ سیکرٹری مالیات،رحمت اعظم سیکرٹری ثقافت،انت بیگ اقلیتی اموراورگل صوبیدار سالار کے انتخاب عمل لائے گئے ۔ ضلعی کابینہ نے کی متفقہ طورپر منظوری دیدی۔
Facebook Comments