95

کیا آپ کو وزارت عظمیٰ سونپ دوں۔۔؟؟وزیراعظم نواز شریف کا چوہدری نثار سے سوال۔۔؟جواب جانیئے اس خبر میں

کیا آپ کو وزارت عظمیٰ سونپ دوں۔۔؟؟وزیراعظم نواز شریف کا چوہدری نثار سے سوال۔۔؟جواب جانیئے اس خبر میں

اسلام آباد(  مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں، ان سے خود وزیراعظم نواز شریف نے پوچھا کہ کیا آپ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں اور اگر آپ کو یہ عہدہ دیا جائے تو آپ قبول کریں گے جس پر چوہدری نثار نے معذرت کر لی اور کہا کہ میں خود کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں سمجھتا۔

 تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے جاوید چوہدری کے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں انہیں وزیراعظم نواز شریف نے خود پوچھا ہے کہ کیا آپ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں اور کیا آپ کو اگر یہ ذمہ داریاں دی جائیں تو آپ قبول کرینگے جس کے جواب میں چوہدری نـثار نے وزیراعظم سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں سمجھتا۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں جبکہ کچھ لوگ احسن اقبال کوکچھ لوگوں نے وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنایا ہوا ہے۔۔حامد میر نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ خرم دستگیر کو بھی وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو بھی وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنا رکھا ہے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں