111

وزیراعظم کی مشکلات میں مزید اضافہ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں اتحاد کی خبر آگئی

وزیراعظم کی مشکلات میں مزید اضافہ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں اتحاد کی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ایک بار پھراپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھ گئی ۔

تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شا ہ سے ملاقات کی ہے جس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے پر بات چیت ہوئی .میڈ یا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے شفقت محمود،شیریں مزاری اور روبینہ خالد کے ہمراہ خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میںملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کے دوران جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مستقبل میں حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل دے کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بعدازاں خورشید شاہ سے شیخ رشید نے بھی ملاقات کی جس میں شریف خاندان کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں