تازہ ترین

نواز شریف کے بعد عمران خان کی بھی باری آگئی، سپریم کورٹ بڑا حکم جاری کر دیا

نواز شریف کے بعد  عمران خان کی بھی باری آگئی، سپریم کورٹ بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کرکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرلیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل ابراہیم ستی نے موقف اختیار کیا کہ 2014 میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ کا معاملہ سامنے آیا اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے ایک رہنما نے درخواست جمع کرائی اور وہی دستاویزات حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔

وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین نہیں کی تاہم ہمیشہ تفصیلات کو درست تسلیم کرکے گزٹ شائع کیا جاتا ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پر فیصلہ دیا جسے پی ٹی آئی نے چیلنج کر رکھا ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان نے 1981 کے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے ہیں جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ ٹیکس تفصیلات جمع کرائیں گے جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ میں اپنے وعدے پر قائم ہوں۔عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کرکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button