تازہ ترین

حکومتی سربراہ چترال کے دورے پر آتے ہیں تو علاقے کو فائدہ پہنچا ہے ۔مگر آج پی ٹی آئی کی قیادت اور صوبائی حکمران چترال آکر سابق حکومت کے کئے ہوئے کاموں کا دوبارہ افتتاح یا اعلان کرکے چترالی عوام کو مایوسی سے دوچار کردیا ۔ شہزادہ خالد پرویز

  چترال ( نمائندہ آواز ) ضلع کونسل چترال کے رکن شہزادہ خالد پرویز ، پی ایم ایل این کے ضلعی صدر سید احمد خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری حاجی شیر آغا نے اپنی اپنی پارٹیوں رہنماؤں محمد کوثر ایڈوکیٹ، حاجی محمد خان، محمد ولی شاہ ، صدیق احمد ، فیض الرحمن چےئرمین، رحمت علی شاہ، فدا محمد اور درجنوں دوسروں کی معیت میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چترال کے موقع پر گزشتہ حکومت کی ترقیاتی کاموں پر تختی لگاکر دوبارہ افتتاح کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سے ڈرامہ بازی قرار دیا ہے۔
ایم این اے چترال کے نمائندہ کے طور پر خطاب کرتے ہوئے شہزادہ خالد پرویز نے کہا کہ جب بھی حکومتی سربراہ چترال کے دورے پر آتے ہیں تو علاقے کو فائدہ پہنچا ہے ۔مگر آج پی ٹی آئی کی قیادت اور صوبائی حکمران چترال آکر سابق حکومت کے کئے ہوئے کاموں کا دوبارہ افتتاح یا اعلان کرکے چترالی عوام کو مایوسی سے دوچار کردیا ۔ انھوں نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو ہدف تنقید بناکر کہا کہ انھوں نے وزیر اعلیٰ سے مذید کام کروانے کے بجائے سابق حکومت کے کاموں پر دوبارہ تختی لگوادی ۔جبکہ یہ بات چترال کا بچہ بچہ جانتا ہے ۔کہ بائی پاس روڈ، لاوی ہاہیڈل پراجیکٹ اور دروش پائپ لائین، دروش ڈگری کالج گزشتہ صوبائی حکومت کے دور میں شروع کئے گئے تھے۔ جبکہ چترال یونیورسٹی کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف نے چترال پولو گراونڈ میں جلسہ عام میں کیا تھا۔ انھوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے چترال میں ترقیاتی کاموں خصوصا سڑکوں کا جال بچھانے پر وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل ان کی ذاتی دلچسپی سے مکمل ہوئی ۔ انھوں نے ایس آر ایس پی کو ہدف تنقید بنانے اور گولین کے دو میگاواٹ بجلی گھر کو سیاست کے نذر کرنے پر ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ کی مذمت کی ۔ انھوں نے کہا کہ ضلع ناظم کا مختلف این جی اوز کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ پرانی بات ہے ۔ اور اے کے ڈی این کے مختلف اداروں اور سی آئی اے ڈی پی کو انھوں نے نقصان پہنچایا ۔
پی ایم ایل این کے ضلعی صدر سید احمد خان نے کہا کہ عمران خان اپنے روائیے سے نہ صرف چترال کو بلکہ پورے پاکستان کے سلامتی کو بھی خطرہ میں مبتلا کردیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ وہ جس طریقے سے سیاست چلارہے ہیں۔ اس سے ان کی ووٹ بینک زیادہ ہونے کے بجائے سکڑتا جارہا ہے ۔ اور اگلے سال انتخابات میں عمران خان بھاگنے پر مجبور ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے عمران خان اور وزیر اعلیٰ چترال اکر گزشتہ حکومت کی ترقیاتی کاموں پر دعویٰ جتا رہے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے شیر آغا نے کہاکہ اے این پی کے کارکن چترال کے روایات اور کلچر کے پیش نظر پی ٹی آئی کے جواب میں جلسہ جلوس نہیں کیا۔ انھوں نے کہاکہ چترال میں اے این پی کے دور میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام انجام پذیر ہوئے ہیں وہ سب کے سامنے عیاں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی حکومت کے کاموں پر دوبارہ تختی لگانے سے لوگوں کے دلوں سے اے این پی اور خصوصا امیر حیدر خان ہوتی کیلئے محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔فیض الرحمن چےئرمین نے کہا کہ چترال کی ترقی تمام پارٹیوں کا ایجنڈا ہے اور ہم ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی والے تختی پر تختی لگاکر اپنی امیج کو چترالی عوام کے سامنے خودپست کررہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button