تازہ ترین

وزیر اعلیٰ کی چترال آمد کے بعد اُن سے مشورہ کرکے ضلع کا اعلان کیا جائے گا ۔ عمران خان

چترال ( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منگل کے روز گورنر کاٹیج چترال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال سے اُن کی دلی لگاؤ ہے ۔ اور وہ چترال کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنی بساط کے مطابق چترال کے مسائل حل کرنے کی کو شش کی ہے ۔ اور ترقی کا یہ عمل جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ ورکروں کی رائے کو بھر پور اہمیت دیتے ہیں ۔ اور انشا اللہ 2018کا الیکشن ملک کیلئے خوشخبری لائے گا ۔ اُنہوں نے ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ کی تعریف کی اور کہا ۔ کہ فوزیہ بی بی کو آیندہ بڑا عہدہ دیا جائے گا ۔ اس موقع پر ورکرز کی طرف سے ون پوائنٹ ایجنڈے کے طور پر عبد اللطیف نے مستوج ضلع کی بحالی کا مطالبہ پیش کیا ۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا ۔ کہ کل بدھ کے روز وزیر اعلیٰ کی چترال آمد کے بعد اُن سے مشورہ کرکے ضلع کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کی سیاست میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے ۔ اور ہماری جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ۔ پروگرام کے مطابق بدھ کے روز چترال یونیورسٹی کا افتتاح کیا جائے گا ، اور ٹرافی شکار کے وی سی سی چیک تقسیم کئے جائیں گے ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button