125

سابق وزیر داخلہ ذولفقار مرزا پی پی چھوڑ کر کس بڑی جماعت میں شامل ہونے جا رہے ہیں ؟؟ ملکی سیاست میں ہلچل

سابق وزیر داخلہ ذولفقار مرزا پی پی چھوڑ کر کس بڑی جماعت میں شامل ہونے جا رہے ہیں ؟؟ ملکی سیاست میں ہلچل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے نواز لیگ میں شمولیت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں اور اس سلسلے میں کراچی میں ایک ہفتے کے دوران انہوں نے چوہدری نثار سمیت وفاقی کابینہ کے اہم ارکان سے دو ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے پیپلزپارٹی میں واپسی کے دروازے پر اسماعیل راہو نے پیپلزپارٹی میں شامل ہوکر تالا لگادیا۔آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو سندھ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بہت پہلے ہی کرچکے تھے، لیکن اپنی اہلیہ کی خواہش پر پیپلزپارٹی میں و اپسی کے ہر ممکن جتن کرنے کے باوجود بھی بات نہ بننے پر اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے اب عملی طور پر میدان میں آنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں وہ بھی پیپلزپارٹی کیلئے سندھ میں میدان کھلا چھوڑنا نہیں چاہتے۔ وفاقی کابینہ کے اہم وزرا اور چوہدری نثار کی جانب سے کراچی میں ایک ہفتے کے دوران ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے دوسری ملاقات کی گئی۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں