تازہ ترین

عوام کی فلاح بہبود اور ادنیٰ معدنیات سے متعلقہ کاروباری حضرات کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ ضروری احکامات اُٹھائے۔سید خالد حسین جان

چترال(پ ر)عبوری صدر آل کریش پلانٹ ضلع چترال سیدخالد حسین جان نے ایک اخباری بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے متوقع دورہ چترال کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس اُمید کااظہار کیا ہے کہ اُنکا دورہ چترالی عوام الناس کیلئے باعث اطمینان اور باعث خیریت ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ پچھلے سال دورہِ سوات کے موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن میں آدنیٰ معدنیات مثلاً ریت اوربجری وغیرہ کو نیلامی /لیز سے مستشنیٰ قرار دیا تھا۔جس سے ملاکنڈ ڈویژن کے غریب عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی تھی۔لیکن آفسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تک اس بابت کوئی نوٹفیکیشن جاری نہ ہوسکا۔ملاکنڈ ڈویژن بالعموم اور ضلع چترال بالخصوص گزشتہ قدرتی آفات سیلاب وزلزلہ سے بُری طرح متاثر ہوا ہے۔غریب عوام اپنے تباہ حال مکانات اور املاک کی تعمیر کیلئے دریائی بجری وغیرہ پر انحصار کرتے ہیں لیکن محکمہ معدنیات کی طرف سے پابندیوں کی وجہ سے عوام الناس اور غریب کاروباری طبقہ انتہائی متاثر ہے۔اُنہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے پُرزور مطالبہ کیاکہ غریب عوام کی فلاح بہبود اور ادنیٰ معدنیات سے متعلقہ کاروباری حضرات کی بحالی کے لئے اس ضمن میں ضروری احکامات اُٹھائے جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button