92

ریحام خان سیاست میں پھر قدم رکھنے کو تیار،جانیئے کس جماعت سے الیکشن لڑیں گی

ریحام خان سیاست میں پھر قدم رکھنے کو تیار،جانیئے کس جماعت سے الیکشن لڑیں گی

اسلام آباد(  خصوصی رپورٹ)عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ اور معروف صحافی ریحام خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت خیبرپختونخوا میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ آئندہ چند ماہ میں بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔ ن لیگ کے الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بفہ کے گائوں بجنہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کےمرکزی رہنما کے گھر تقریب میں صحافی سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے ملک کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے جس کے خاتمے کیلئےعملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات کا وسائل پر برابر کا حق ہے۔ موجودہ دور اور مستقبل میں سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد روزگار کے مواقع بـڑھیں گے جس پر ہر علاقہ کو برابری کی بنیاد پر ان کا حصہ ملنا ضروری ہے۔

میں بے روزگار نوجوانوں کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہوں۔ ریحام خان نے بتایا کہ ان پر سیاست میں آنے کیلئے ملک بھر سے چاہنے والوں کا بہت زیادہ دبائو ہے۔ وہ سیاست میں آنے کیلئے صلاح مشورہ کر رہی ہیں ۔ آئندہ چند ماہ میں دو بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا انتخاب کریں گی تاہم وہ مشروط طر پر اس سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی جو بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکتم عملی اختیار کرنے کی یقین دہانی کرائے۔

رحام خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ روشن دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے چھانٹی ہو رہی ہے یقیناََ یہ پارٹی کیلئے مشکل وقت ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخواہ میں کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک میں حزب اختلاف نظر نہیں آرہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے گائوں کے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزار ۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں