تازہ ترین

وادی بیوڑی گاؤں میں چھوٹے بھائی نے جائداد کے تنازعے میں اپنے بڑے بھائی کا خون کردیا

چترال (نمائندہ آواز) دروش کی نواحی وادی بیوڑی کے ایک گاؤں میں چھوٹے بھائی نے جائداد کے تنازعے میں اپنے بڑے بھائی کا خون کردیا۔ چترال پولیس کے مطابق بیوڑی گاؤں میں مومن خان ولد رحمت سید کا اپنے بڑے بھائی میر عالم خان کے ساتھ جائداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا اوردونوں کے درمیان چپقلش موجود تھا جوکہ ہفتے کے روز شدت اختیار کرگئی اور اس نے اپنے بارہ بور بندوق سے اپنے بھائی پر فائر کردی جس سے وہ موقع پر ہی جان بحق ہوگئے ۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مقتول کے بیٹے امیر حمزہ کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم کے خلاف تغزیرات پاکستان کے دفعات 302اور 109کے تحت پرچہ چاک کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔ مقتول کو بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا۔مذکورہ واقعہ چترال میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ بتایاجاتا ہے جسے لوگ قرب قیامت کی نشانی قرار دے رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button