تازہ ترین

اسیران ختم نبوت کا کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی عوامی خدمات پر خراج تحسین

چترال(نمائندہ آواز)اسیران ختم نبوت نے ایک بیان میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اخباری بیان میں شبیر احمد،فخراعظم اور اکرام لال نے کہا ہے کہ چترال میں 21اپریل کے ناخوشگوار واقعے کے دوران کرنل نظام الدین شاہ نے امن وامان کو برقرار رکھنے میں مثالی کردار ادا کیا۔ان کی بے مثال کارکردگی کی وجہ سے چترال میں امن بحال ہوا۔اسیران ختم نبوت میں سے اکثر قیدیوں کو چترال جیل سے رہائی ملی۔ڈی آئی خان منتقل کئے گئے قیدیوں کو قانونی تحفظ ملا اور ختم نبوت وناموس رسالت کا علم بلند کرنے والوں کو سرخروئی ملی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button