تازہ ترین

حالیہ واقعات کو جان بوجھ کر فرقہ وارنہ اور نسلی رنگ دیا جا رہا: پاکستان فوج

 فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فوج اس سب پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دشمن پہلے شدت پسندی کے ذریعے ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام ہوا اور اب ہمیں فرقہ وارنہ اور نسلی بنیادوں پر الگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘

’پاڑہ چنار پاکستان میں ہے یا کسی دوسرے ملک میں؟‘

پاڑہ چنار: دو دھماکوں میں 50 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پاڑہ چنار دھماکہ: ہلاک شدگان کی تدفین اور سوگ

حالیہ دنوں پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے مرکزی شہر پاڑہ چنار میں ہونے والے دو دھماکوں کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شدت پسندی کے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کو بلا امتیاز معاوضہ ادا کیے جانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعے کو پاڑہ چنار میں کڑمان اڈہ کے قریب ہونے والے ان دو دھماکوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ SAQIB BANGASH
Image caption جمعے کو ہونے والے دو دھماکوں کے بعد احتجاجی دھرنا چھ دنوں سے جاری ہے

جس کے بعد وہاں کے مقامی افراد گذشتہ چھ دنوں سے احتجاجی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

بدھ کو جاری ہونے والے اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دشمن نے پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے جسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیلایا جا رہا ہے، جوکہ ایک قابل مذمت عمل ہے اور ہم سب کو اس سے آگاہ رہنا چاہیے۔

اس موقع پر پاکستان کی بری فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ’ہمارے لیے ہر شہید اور زخمی، چاہے کسی نسل اور فرقے سے ہو برابر ہیں، اور وہ ہمارے لیے ایک بڑا نقصان ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں جو پاکستان کی تمام اقلیتی برادری کے مذہبی حقوق کا احترام کرتے ہیں۔‘

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فاٹا سمیت ملک بھر کی سکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے اور اسے دوبارہ سے خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button