167

نوشیرون ورشتہ دار عمران خان کی احکامات اور انفردی فیصلوں کی وجہ سے آج ینگ ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کیا گیا ۔ امیر جماعت اسلامی

  پشاور( آوازنیوز)امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پر صوبائی حکومت کی طرف سے ناروا رویہ اور پولیس کی لاٹھی چارج کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ینگ ڈاکٹر ز کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ڈاکٹرز معاشرے کے بہترین لوگ ہیں جوگرفتار کیا گیا اُس کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایک نوشیرون ورشتہ دار عمران خان کی احکامات اور انفردی فیصلوں کی وجہ سے آج ینگ ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ جماعت اسلامی ینگ ڈاکٹرز کی لیگل تعاون اور ضروریات کو پورا کریگی۔ ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے اور شدید گرمی میں ینگ ڈاکٹر ز نے اپنا حق مانگا ہیں اور ایک امریکی شہری و عمران خان کے رشتہ دار کے خلاف آواز اُٹھائی اس لیے ان لوگوں کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت عمران خان کو خوش کرنے کے لیے مسلسل ینگ ڈاکٹر ز کے خلاف مختلف ناروا اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے امریکہ سے لائے گئے عمران خان کے رشتہ دار کی وجہ سے ہسپتال تباہ ہوچکے ہیںینگ ڈاکٹرز پاکستان کا مستقبل ہیں ان کو حقیقی معنوں میں ترجمانی دی جائے۔ ینگ ڈاکٹرز نے رمضان اورشدید گرمی میں روزے کی حالت میں مسلسل اپنے حق کے لیے احتجاج کرکے بڑی قربانی دی ہے۔ ہم ان سب کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوشیروان برکی کوہیلتھ کا بادشاہ بنایا ہے وہ بیٹھے امریکہ میں ہیں اور ہسپتال خیبرپختونخوا میں چلا رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت ان کے نیچے کام کرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی نجی کاری قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت اپنی ضد چھوڑ کرمعاشرے کے نوجوان ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کریں اور اُن کی جائزہ مطالبات کو فوری طور حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ہر وقت جمہوریت کا راگ الاپتی رہی ہے لیکن صوبے میں جمہوریت نہیں بادشاہت کے لئے نعرہ لگا رہے ہیں۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں