66

عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جولائی کے مہینے میں چھ بڑے شمولیتی جلسے لوئر اور اپر دیر ، چترال ، شانگلہ اور سوات میں منعقد کئے جائیں گے۔ا مشتاق احمد خان

پشاور ( آوازنیوز) جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوار ٹر المرکز الاسلامی پشاور میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان کی زیر صدارت صوبائی ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع ، نائب امیر صوبہ مولانا اسماعیل، نورالحق،جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا کے صدر مولانا عبد الا کبر چترالی اورجے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے صدر عبدا لغفار شریک تھے ۔ اجلاس میں صوبہ کی سیاسی صورتحال اور جماعت اسلامی کے مستقبل کا منصوبہ عمل کازیر بحث لایا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہاکہ جماعت اسلامی عید الفطر کے بعدرابطہ عوام مہم کو بھرپور اور انقلابی انداز سے آگے بڑھائے گی۔ عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جولائی کے مہینے میں چھ بڑے شمولیتی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔یہ جلسے لوئر اور اپر دیر ، چترال ، شانگلہ اور سوات میں منعقد کئے جائیں گے ۔ان جلسوں میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اور کرپٹ عناصر کیخلاف جماعت اسلامی کی تحریک اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے ۔جماعت اسلامی نے کرپٹ عناصر کو سپریم کورٹ میں قوم کے سامنے بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے۔قوم کو لوٹ کھانے والے اور قوم کو غیروں کے ہاتھوں قرضوں کی زنجیر میں جکڑنے والے آف شور کمپنیوں اور آف شور اکا ؤنٹس والے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔امیر صوبہ مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صالح اور دیانت دار قیادت ہے۔ کرپشن کیخلاف جماعت اسلامی اپنی جد و جہد عدالتی اور عوامی ہر سطح پر جاری رکھے گی اوراس جد جہد کو اپنے منطقی انجام تک پہنچا کر عوام کو کرپشن کے چنگل سے انشا ء اللہ آزادی دلا کر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں جماعت اسلامی پر لگی ہیں ۔ پاکستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی ہے ۔ لبرل اور سیکولر سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔جماعت اسلامی ملک کو جدید ترین فلاحی ریاست بنا ئے گی ۔جماعت اسلامی فاٹا کے صوبہ خیبر میں انضمام اور صوبائی حقوق کیلئے جد و جہد جاری رکھے گی۔جماعت اسلامی دور حاضر میں عوام کی مقبول ترین اور صوبہ کی سب سے فعال پارٹی بن چکی ہے اور عوام بڑے پیمانہ پر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں یہ اس بات کی علامت اور دلیل ہے کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی کے زیر اہتما م صوبہ بھر میں دو ہزار (2000) سے زائد مقامات پر ترجمہ قرآن اور دورۂ تفسیر کا اہتمام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قرآن پاک کے انقلابی نظام کے نفاذ کی جد و جہد کر رہی ہے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں