145

ریگولیٹری اتھارٹی بل پرائیویٹ سکولز کے لئے زہر قاتل ہے، ہم کسی صورت اس بل کی حمایت نہیں کریں گے۔ صوبائی ایکشن کونسل

پشاور(پ ر)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی صوبائی ایکشن کونسل کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے ریگولیٹری اتھارٹی بل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا ، مظاہرین روڈ دو گھنٹے کے لیے بلاک کرکے پریس کلب سے صدر ڈینز کلب تک مارچ کیا ۔ صوبائی ایکشن کونسل اور پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی اپیل پر پورے صوبے سے بڑی تعداد میں پرپرنسپلز پشاور پریس کلب پہنچے ۔ مظاہرین ریگولیٹری اتھارٹی بل نامنظور ، کالا قانون نا منظور کے نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین کی قیادت فضل اللہ داود زئی ، سلیم خان، ڈاکٹر ذاکر شاہ، عقیل رازق ، عطاء الرحمن ، انس تکریم ، امجد علی شاہ کر رہے تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5جون کو بجٹ کے موقع پر تاریخی دھرنا دیا جائے گا اور 25ہزار سکولز مالکان صوبائی وزیر تعلیم کے دفتر میں اپنے اداروں کی چابیاں جمع کرائیں گے۔ریگولیٹری اتھارٹی بل پرائیویٹ سکولز کے لئے زہر قاتل ہے، ہم کسی صورت اس بل کی حمایت نہیں کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی یقین دہانیوں کے باجود ریگولیٹری اتھارٹی بل کی منظوری شرمناک ہے۔ بل واپس نہ لیا گیا اور صوبائی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہم عمران خان سے احتجا ج کے لیے بنی گالہ مارچ کریں گے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں