تازہ ترین

سنوغر میں جاری مختلف کھیلوں کا ٹورنمنٹ اختتام پذیر شہزادہ خالد پرویز مہمان خصوصی۔

بونی ( جمشید احمد)سب ڈویژن مستوج کے مشہور گاؤں سنوغر میں جاری زیر انتظام وسی ناظمیں فٹ بال ٹور نامنٹ گزشتہ دن اختتام پذیرہوا ۔فائنل کے مہمان خصوصی شہزادہ خالد پرویز صدر آل پاکستان مسلم لیگ ضلع چترال تھے ان کے ہمراہ پرنس سلطان ملک، سابق ناطم کشافت ، انعام ،رفیع اللہ دیگر موجود تھے وی سی ناظم شجاع الدین نے مہمان کو خوش آمدید کہا اور پولو گراونڈ کی مر مت کے ساتھ پولو گراونڈ میں تماشاؤں کی بیٹھنے لیے اسٹج اور سنوغر میں یو ٹلیٹی اسٹور کا مطالبہ کیا موقع پر ٹونامنٹ کے فائنل میچ کھیلا گیا کر کٹ کا فائنل سنوغر، فٹ بال اور ولی بال کا فائنل بونی نے جیتا جبکہ پولو کا فائنل وی سی چیر من کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا مہمان خصوصی شہزادہ خالد پر ویز نے جتنے والے ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کی اورخطاب کر تے ہوئے ایک شاندار ٹور نامنٹ کی انعقاد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چترال میں بعض عناصر منفی سیاست کر کے لوگوں کو تقسیم کر نے کی کوشیش کر رہے ہیں یہ اپنے مضموم عزائم میں کھبی کامیاب نہیں ہونگے سچی نیت اور دیانتداری کے ساتھ قوم کی خدمت کر نی چائیے عوام کی مسائل حل کر نی چائیے سابق ایم این اے شہزادہ محی الدیں نے اپنے دور اقتدار میں علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے ہر وقت اورہمیشہ کوشیش کی او رہمیں بھی قوم کی خد مت کر نے کی نصیحت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے چترال کے لیے کئی اربوں روپے کے منصوبے وفاقی حکومت سے منظور کرواکر خطیررقم مختص کر وائے ہیں ان میں کئی منصوبے تکمیل کو پہنچے ہیں اوربغض منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں چترال گرم چشمہ روڈ اٹھ ارب روپے، کلاش ویلی روڈ چار ارب، بونی تورکھو روڈ ایک ارب بارہ کروڑ روپے ٹیلی نار ٹاورز ایک ارب ستانوے کڑور روپے گولین گول ٹرانسمیشن لائنوں کے لیے چھ ارب روپے چترال شندور روڈ چترال گلگت روڈ، اوویر تا تریچ روڈ اور مختلف جگہوں میں کئی ارسی سی پلوں کی منظوری ان کی کوشیشوں اور قوم کے لیے خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اُنہوں نے ٹورنمنٹ انتظامیہ کو پچاس ہزار روپے،سنوغر پل سے روڈ کی کشادگی کے لیے پانچ لاکھ، سنوغر پروآک پیدل سڑک دو لاکھ، اور ٹورنامنٹ ونر فٹبال ٹیم کو دس ہزار سنوغر بادشاہ کر کٹ ٹیم کو تین ہزار روپے کا بھی ا علان کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button