اغویٰ کر کے شادی کرنے والے چترالی ملزم کو پشاور ہائی کورٹ کیطرف سے رہا ئی کا حکم جاری | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / اغویٰ کر کے شادی کرنے والے چترالی ملزم کو پشاور ہائی کورٹ کیطرف سے رہا ئی کا حکم جاری

اغویٰ کر کے شادی کرنے والے چترالی ملزم کو پشاور ہائی کورٹ کیطرف سے رہا ئی کا حکم جاری

پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور پر مشتمل سنگل بنج نے نامور قانون دان محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر امتیازالدین بنام سر کار کیس کی آج سماعت کی ۔تو پٹشنر امتیازالدین کے وکیل محب اللہ تریچوی نے عدالت کو بتایا کہ میرے مؤکل پر الزام ہے کہ اس نے ایک نابالغ لڑکی کو اغویٰ کر کے شادی کی ہے ۔ اور چترال کی عدالتوں نے اسے 18سال سے کم عمر قرار دے کر اسے جیل میں رکھے ہیں تریچوی نے عالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نکاح اسلامی قانون ہے اور اسلام میں بلوغت کیلئے عمر 18سال شرط نہیں ہے ۔ امام اعظم ابو حنیفہ کے نزدیک 15سال مقرر ہے اور مختلف قرآنی تفاسیر کا حوالہ دیا۔سرکار کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل دلائل دئے ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم امتیازالدین ولد غلام سیف الدین کو جیل سے رہا کر نے کے احکامات جاری کر دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!