29

تحریک انصاف حکومت کے نشے میں غریب عوام کے ساتھ زیادتی پر اُتر آئی ہیں تحریک انصاف حکومت عوام پر اتنا ظلم کریں جیتنا وہ برداشت کریں ۔ امیر جماعت اسلامی پشاور

پشاور( آوازنیوز ) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ گاؤں ترناب فارم میں تجاوزات کی آڑ میں غریب عوام پر ظلم ناقابل برداشت ہے ایریگیشن ڈیپارئمنٹ ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ایم پی اے اقتدار کے نشے تجاوزات کی آڑ میں غریب عوام کی سروں سے سایہ چھین رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر تجاوزات سے متاثرہ افراد کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفدسے بات چیت کرتے ہوئے صابرحسین اعوان نے کہاکہ روڈ مضافاتی علاقے میں واقعہ ہے اور رش بھی نہ ہونے کے برابر ہیں اس کے باجود بھی تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا گیا جس میں دو مساجد بھی شہید کیے گئے جس کی وجہ سے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ہم اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے اور متاثرہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم معلوم کریں گے کہ متعلقہ ایم پی اے ایکسریس وے کب بنائیں گے موصوف ایم پی اے تجاوزات کے خلاف اپریشن سے پہلے گزشتہ چار سالہ دور حکومت کا عوام کو حساب دے انہوں نے کیا تیر مارا ہے جو مسائل 2013ء کے الیکشن سے پہلے تھے وہ اب بھی موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کے نشے میں غریب عوام کے ساتھ زیادتی پر اُتر آئی ہیں تحریک انصاف حکومت عوام پر اتنا ظلم کریں جیتنا وہ کل برداشت کریں تحریک انصاف حکومت تجاوزات کی آڑ میں عوام سے روزگار چھین رہی ہیں حکومت کے اقدامات کے نہ سرہے نہ پاؤں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں