60

ٹریفک حادثات،پشاور سے چترال کیلئے نائٹ سروس پر پابندی،رپورٹ طلب کرلی گئی،سروس اب صرف دن کے اوقات میں ہوگی

پشاور(آوازنیوز) ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے پشاور سے چترال کے لئے نائٹ سروس پر پابندی عائد کرنے کے لئے ملاکنڈ ڈویژن کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ملاکنڈ ڈویژن میں چترال جانے والی گاڑیوں کو رونماء ہونے والے حادثات کے بعد اب تک متعدد مسافر جان بحق ہوچکے ہیں جس کی روک تھام کے لئے پشاور سے چترال کے لئے رات کی سروس بند کی جارہی ہے اور پشاور سے چترال کے لئے اب سروس دن کے اوقات کارمیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کی انتظامیہ کی جانب سے سفارشات موصول ہونے کے بعد اس کی باقاعدہ منظوری دیدی جائیگی۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں