61

وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان چترال کے تمام بینکوں کو فی الفور نئے کرنسی نوٹ مہیا کریں۔ سعید اللہ

چترال(پ ر)دروش کے معروف کاروباری شخصیت سعیداللہ نے وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ چترال کے تمام بینکوں کو فی الفور نئے کرنسی نوٹ مہیا کئے جائیں۔ عرصہ دوسال سے چترال کے بینکوں کو نئے کرنسی نہیں مل رہے ہیں جس سے عوام،مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تمام موجودہ گردشی نوٹ سب ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔ چھوٹے کاروباریوں، مسافروں کو 10،20،50 اور 100کے کرنسی کی تبدیلی ناممکن ہو کر رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ چترال میں موجودتمام اے ٹی ایمز بھی عوام کو سہولیات دینے میں برُی طرح ناکام ہوچکی ہیں۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں