71

محکمہ بلدیات کی بہترین کارکردگی اور شفافیت کی وجہ سے محکمہ بلدیات پر عوام کا اعتماد بحال ہوگیا ہے ۔سینئر وزیر بلدیات

پشاور ( آوازنیوز ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخو اوپارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے اختیارات کودرست انداز میں استعمال کر کے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔محکمہ بلدیات کی بہترین کارکردگی اور شفافیت کی وجہ سے محکمہ بلدیات پر عوام کا اعتماد بحال ہوگیا ہے ۔ ہماری سیاست کامحور ملک میں اسلامی نظام کا قیام اور عوام کی خدمت ہے اور اس میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کی بھرپور خدمت کریں گے ۔ صوبے سے کرپشن و کمیشن کے کلچر کاخاتمہ کریں گے اور کرپشن کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور صوبے کے وسائل کا ایک ایک روپیہ عوام کی ملکیت سمجھ کر عوام کے فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے ۔وہاپنے دفتر میں محکمہ بلدیات کے افسران کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضر حید ر ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ عامر لطیف اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ موجودہ لوکل گورنمنٹ سسٹم جمہوری اقدار کی پاسداری کے لیے اچھا اقدام ہے ۔موجودہ نظام کو تسلسل ملے گا تو نہ صرف تمام اختیارات عوامی نمائندوں کومنتقل ہوگا بلکہ منتخب نمائندوں کی صلاحیتوں میں اضافہ بھی ہوگا ۔ دنیا کے کسی بھی نظام میں سارے مسائل حل نہیں ہوتے لیکن مسائل کم ضرور ہوتے ہیں اور موجودہ بلدیاتی نظام سے بھی عوامی مسائل میں کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تقرر و تبادلوں کے لیے پورا سسٹم تیار کیا ہے اور تقرر اور تبادلوں کو ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے دباؤ سے آزاد کر دیا ہے ۔ہم نے مقامی حکومتوں کو گائیڈ لائن دیا گیاہے فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں اور کام کو تقسیم کر دیا ہے عام آدمی تک ریلیف پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ بلدیات کے افسران اور اہلکار عوامی مسائل کے حل اور ان کو زندگی کی بنیادی ضروریات پہنچانے کے لیے اپنے صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں ۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں