تازہ ترین
سوسائٹی ہیومن رائٹ فار پریزینر ا یڈ اور آئی سی ایم سی کی جانب سے چترال میں پولیس ٹریننگ کا انعقاد
چترال ( نمایندہ آواز) شارپ اور آئی سی ایم سی کے اشتراک سے چترال میں ایک روزہ پولیس ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ٹریننگ کا مقصد انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی اور مہاجرین کے تحفظ اور ان کی حیثیت کے حوالے سے شعور پیدا کرنا تھا ،شارپ کے ڈائریکٹر میمونہ بتول نے شارپ کا تعارف اور مہاجرین کے پاکستان میں قیام کے دوران ان کے مسائل ،انکی با عزت واپسی کے حوالے سے بات کی اور وقتا فوقتا گورنمنٹ کی طرف سے مہاجرین سے متعلق نوٹیفیکیشنز سے آگاہ کیا، مسٹر غیاث گیلانی نے مہاجرین کے حقوق اور اس سلسلے میں بین لااقوامی قوانین کا تفصیل سے ذکر کیا ،آئی سی ایم سی کی طرف سے منسصور خان اور ارمہ فرنسس نے افغان مہاجرین کے حوالے سے آئی ایم سی کی کوششوں اور پاکستان میں ان کی قانونی حیثیت کے بارے میں آگاہی دی،شارپ چترال افس کی نمایندگی ٹیم لیڈر سجاد احمد اور لیگل ایڈوائزر ناہیدہ سیف نے کی، انہوں نے چترال میں افغان مہاجرین کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں چترال آفس کی کوششوں پہ بریفنگ دی۔آخر میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے، مہمان خصوصی انسپکٹر لیگل محسن ا لملک نے شارپ اور آئی سی ایم سی کی کوششوں کو سراہا اور اس سلسلے میں پولیس کے تعاون کا یقین دلایا۔
Facebook Comments