تازہ ترین

خیبرپختونخواہ میں سی پیک کی روٹ گزررہی ہے جس میں چترال ، سندول میں انڈسٹریل،پشاور کے رشکئی میں صنعتی زون بنارہے ہیں؛۔عنایت اللہ خان

پشاور( آوازنیوز)سینئر وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پشاور کی خوبصورتی کے لیے کام کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس میں پشاور کے غیورعوام نے بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ خیبرپختونخواہ میں سی پیک کی روٹ گزررہی ہے جس میں چترال ، سندول میں انڈسٹریل،پشاور کے رشکئی میں صنعتی زون بنارہے ہیں صوبائی حکومت نے چین میں ایک روڈ شو کیا چین کی جو سرکاری کمپنیاں ہیں ان میں 70منصوبوں میں دس لوکل گورنمنٹ کے منصوبے ہیں صوبے میں صنعتی انقلاب لارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن ہائٹس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر ڈاکٹر اقبال خلیل، ضلع پشاور کے امیر صابر حسین اعوان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے خصوصی مشیر برائے انسانی حقوق انتخاب خان چمکنی اور عزیز اللہ خان بھی شریک تھے۔ عنایت اللہ خان نے کہا کہ ہماری کوششوں اور چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے صوبے میں معاشی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں ۔ہم رہائشگا ہیں ، دُوکانیں، دفاتر ، فلیٹس اور انڈسٹریز بنائیں گے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔چین کے اشتراک سے صوبے میں چھوٹی بڑی صنعتیں لگائیں گے جس سے صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور خوشحالی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے خیبرپختونخوا میں چینی گورنمنٹ سے معاہدہ کیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں ہم پشاور کے پرانے جنرل بس سٹینڈ کی جگہ پر سی پیک ٹاور عظیم الشان کمشنر سنٹر بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ چمکنی کو تک پہنچائیں گے جس کے لیے چمکنی میں 800کنال زمین صوبائی حکومت نے خرید لی ہے ۔ رینگ روڈ سے ورسک روڈ تک اور کارخانوں تک بارہ ارب روپے پراجیکٹ ہے جس پر چینی کمپنیوں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریگی لڑمہ جو پہلے ویران تھا ، اب ہم نے اس میں سینکڑوں گھر بنائے ہیں۔ انرجی اور کارخانے بھی ہم بنارہے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی سے لوگ خیبرپختونخوا میں آئیں اور اپنا کاروبار شروع کریں اوریہاں پر آباد ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب خیبرپختونخوا میں ترقی ہوگی اور باہر ملکوں میں ہمارے پاکستانی بھائیوں کو یہاں خیبرپختونخوا میں روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ان پراجیکٹس کے نتیجے میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button