چترال اپنے آمن کے حوالے سے دنیا میں خاص پہچان رکھتا ہے دنیا میں اسکی آمن کی مثال دی جاتی ہے۔سماجی کارکن سیٹھ اُسامہ
چترال(آوازنیوز)چترال اپنے آمن کے حوالے سے دنیا میں خاص پہچان رکھتا ہے دنیا میں اسکی آمن کی مثال دی جاتی ہے لیکن پچھلے دنوں ایک واقعہ پیش آیا جس پہ چترال کے آمن کے خراب ہونے کا خطرہ لاحق ہوا ہے۔ سماجی کارکن اور محقق سیٹھ اُسامہ چترالی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہمیشہ سے ایک کوشش کی گئی کہ چترال کا آمن خراب کیا جاسکے پھر چترال کے پُرامن عوام نے ایسا ممکن نہیں ہونے دیا اور علاقے کے بزرگوں اور علماء نے بھی بہت اہم کردار ادا کیا۔اس وقت عوام کا رویہ ایک بدامنی کی فضا پھیلارہا ہے جس کا واحد حل یہ ہے کہ یکجا ہوکے آمن کا پیغام جس قدر ہوسکے پھیلایا جائے۔رسول اللہ ﷺ سے محبت شرط اولِ ایمان ہے لیکن قرآن میں کہا گیا کہ فتنہ قتل سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور اسلام سلامتی ہے تو ہمیں اس وقت یکجا ہوکے آمن کے لیے کام کرنا ہے اُنہوں نے کہا کہ حکومت و خیبر پختونخوا کو اس وقت کوئی سٹراٹیجک پلاننگ سیٹ کرنی چاہئے فورسنگ آوٹ سے ہمیشہ حالات خراب ہوئے ہے۔اُنہوں نے اس موقع پہ خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزامان کے کردار کو سراہا اور اُن کا مالی نقصان کرنے پرچترال کے عوام کی رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔