تازہ ترین

ضلع ناظم کادائرہ کارواختیارکیاہے ،ان کاکام نالیاں اورگلیاں بنواناہے جوکہ ضلع کونسل کے مختص فنڈسے ہوتے ہیں /ایم پی اے سلیم خان

چترال (آوازنیوز)چیئرمین ڈیڈک وممبرصوبائی اسمبلی چترال سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے گذشتہ کئی دنوں سے ایم پی ایز کے منظورکردہ اسکیموں پراپنے نام کی تختی لگاکرکریڈٹ لیناچاہتے ہیں جوکہ ان کی طر ف سے سیاسی دوکان چمکانے کی ایک ناکام کوشش ہے آج کل کے دورمیں عوام باشعور ہوچکے ہیں ان کوپتہ ہے کہ ضلع ناظم کادائرہ کارواختیارکیاہے ،ان کاکام نالیاں اورگلیاں بنواناہے جوکہ ضلع کونسل کے مختص فنڈسے ہوتے ہیں جبکہ بڑے پراجیکٹس کی منظوری ممبران صوبائی اسمبلی کے سفارش سے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چنددنوں سے صو بائی ADPسے منظورشدہ سیلاب سے متاثرہ پلوں اورسٹرکوں کے بحالی کے منصوبوں کاافتتاح کرکے چترال کے باشعورلوگوں کوبے قوف بنایاجاہارہے کہ سارے منصوبے میں نے منظورکرویاہے حالانکہ سیلاب سے متاثرہ پلوں اورسٹرکوں کی بحالی کے لئے 55کروڑروپے کی منظوری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ہم تینوں ایم پی ایزکے مطالبے پردیاہے جس کیلئے میں اورایم پی اے سیدسردارحسین شاہ نے صوبائی اسمبلی میں تین مرتبہ توجہہ دلاؤ نوٹس پیش کرکے صوبائی حکومت پر ڈباؤڈالااوربارباروزیراعلیٰ پرویزخٹک اورعمران خان کوتنگ کرتے رہے اورجب عمران خان چترال آئے تھے تواس وقت میرااورعمران خا ن کااس معاملے پرایک لمبی بحث بھی ہوتی تھی جس کے نتیجے میں وہ وزیراعلیٰ کوچترال کے مسائل اورسیلاب کی بحالی کیلئے سختیسے ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت توضلع ناظم نے عمران خان کے ذریعے ڈونرکانفرنس بلاکرNGOsسے مددکی اپیل کی تھی مگرآج وہ کی طرح کہہ رہے ہیں کہ سب کام میں نے منظورکروایاہے ۔سلیم خان نے کہاکہ واٹرسپلائی اسکیم شیدی میرے صوابدہی فنڈ سے منظورہواہے سناہے کہ پہلوان نے اُدھربھی جاکراپنی تختی لگادی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں ڈیالیسز مشین میں نے اپنی گذشتہ حکومت میں فراہم کیاتھا آج موضوف نے اس کابھی دوبارہ افتتاح کرکے بے شرمی کی حدکردی۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ کے واضح احکامات ہیں کہ صوبائی اے ڈی پی اسکیموں کاافتتاح مقامی ایم پی ایز کریں گے اس میں ناظمین کاکوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ان واضح احکامات کے باوجود بھی مغفرت شاہ اپنی بچگانہ حرکتوں سے بازنہیں آتاہے سب کومعلوم ہے کہ ایک کونسلرکاختیارکیاہے ایک ضلع ناظم کادائرہ کارکہاں تک ہے اورممبران صوبائی اسمبلی وقومی اسمبلی کے دائرہ کاراوراختیارکیاہے جبکہ ضلع ناظم چترال اپنے دائرہ کارمیں تجاوزکرکے چترال کے باشعورلوگوں کوبے قوف بنانے کی ناکام کوشش کررہاہے عوام کوسب کے کرداراورکارکردگی کاپتہ ہے آج کل کسی کوبے قوف بناکراپناسیاسی دوکان نہیں چمکاناجاسکتاہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button