203

سماجی تنظیمیں سماجی شعبے میں اچھا کردار اداکررہی ہیں حکومت اور مخیر حضرات زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی جیسے اداروں کے ساتھ تعاون کرکے یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کریں ۔۔ریحام خان

مردان ( پ ر )سماجی کارکن اور اینکرریحام خان نے کہا ہے کہ سماجی تنظیمیں سماجی شعبے میں اچھا کردار اداکررہی ہیں حکومت اور مخیر حضرات زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی جیسے اداروں کے ساتھ تعاون کرکے یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کریں انہوں نے ان خیالات کا اظہار زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام یتیم و لاچار بچوں میں تعلیمی پیکچز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گر یجوٹ کالج مردان کے ہال میں کیا گیا تھا تقریب میں مارشل آرٹ ورلڈچیمپئن عمران خان اور سی آر ای ( آئل اینڈ گیس ) علیم خان نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ادارے کے چیئرمین محمد پرویز نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی ضلع مردان میں واحد اور منفرد ادارہ ہے جومختلف صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے بنیادی سہولیات یتیم و لاچار بچوں کو گھروں پر فراہم کر رہا ہے ہمارا ادارہ یتیم و لاچار بچوں کو سالانہ بنیاد پر جو سہولیات فراہم کر رہا ہے اُن میں دیگر سہولیات کے علاوہ تعلیمی پیکج فراہم کرنا بھی شامل ہے ۔ یہ پیکج ادارہ سات سالوں سے مسلسل ان مستحق بچوں کو فراہم کر رہا ہے تقریب کی مہمان خصوصی ریحام خان نے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ محدود وسائل کے باوجود سینکڑوں یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات دے رہا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور مخیرحضرات زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی جیسے اداروں کے ساتھ تعاون کرکے یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرکے معاشرے کا ایک کارآمد شہری بنانے کیلئے اپنا فر ض ادا کریں۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں