63

واک کا مقصد لوگوں میں تعلیم کی اہمیت اُجاگر کرنا ہے ۔ تاکہ سکول سے رہ جانے والے طلباء کو داخل کرکے اُن کو تعلیم سے بہراور کیا جاسکے ۔ ششاد ندیم

چترال ( نمایندہ ٓواز ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن چترال کے زیر انتظام انرولمنٹ کمپین 2017 کے سلسلے میں آگہی واک چترال میں کیا گیا ۔ واک میں چترال شہر کی مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی ۔ چترال پولو گراؤنڈ سے ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کی زیر قیادت واک شروع ہوا ۔ جو چترال بائی پس روڈ سے ہوتے ہوئے چیو پُل چترال پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ واک کے دوران سکولوں کے طلباء نے تعلیم کے حق میں پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے ۔ طلباء نے پاکستان اور تعلیم کے حق میں نعرے لگائے ۔ جن سے پورا شہر گونج اُٹھا ۔ واک میں ڈُپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ممتاز محمد وردک ، اے ڈی او شہزاد ندیم پرنسپل گورنمنٹ سنٹنیل ہائی سکول کمال الدین بھی موجود تھے ۔ اس قبل شہشاد ندیم نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ واک کا مقصد لوگوں میں تعلیم کی اہمیت اُجاگر کرنا ہے ۔ تاکہ سکول سے رہ جانے والے طلباء کو داخل کرکے اُن کو تعلیم سے بہراور کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا ۔ دوسرے اضلاع کی طرح چترال میں بھی کئی بچے تاحال سکولوں سے محروم ہو سکتے ہیں ۔ کیونکہ یہاں سفری م،شکلات کے ساتھ ساتھ غربت ہے ۔ تاہم حکومت کی طرف سے بھر پور کوشش کی جاری ہے ۔ کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہے ۔ اس موقع پر بتایا گیا ۔ کہ آگہی واک 14اپریل کو دروش میں 18اپیل بونی اور 21اپریل کو گرم چشمہ میں ہو گا ۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں