54

باچہ خان کی تعلیمی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی پختون قوم کے لیے ان کی قربانیاں لازوال ہیں ۔ محمد یوسف یوسفزئی

پشاور( پ ر ) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا ہے کہ باچہ خان کی تعلیمی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی پختون قوم کے لیے ان کی قربانیاں لازوال ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار باچہ خان ماڈل سکول شہباز گڑھی میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما شاہ رخ امان اور سکول کی پرنسپل عقیلہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سکول کے طلبہ و طالبات نے تقاریر، ٹیبلو اورخاکے پیش کیے جن سے حاضرین محظوظ ہوئے ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم کے لیے تعلیم کا حصول لازمی ہے کیوں کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی خدائی خدمتگار خان عبدالغفارخان المعروف باچہ خان نے پختون قوم کو شعور دیا اور تعلیم کے سلسلے میں گراں قدر خدمات انجام دیں ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے باچہ خان ماڈل سکول شہباز گڑھی کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکول نے بہت کم عرصے اور محدود وسائل میں مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے تجویز دی کہ سکول کو میٹرک تک اپ گریڈ کیا جائے تا کہ دسویں جماعت کے طلبہ بورڈ کی سطح پر اپنی کارکردگی دکھائیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کی ہے جن کے بچے اپنے اسلاف کے کارناموں اور تاریخ سے باخبر ہیں ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے باچہ خان کے نام پر بننے والے سکولوں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا اعادہ کیا انہوں نے تقریب کے آخر میں سکول کے اساتذہ اور پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں