تازہ ترینشعروشاعری

ریشن بجلی گھر کی بحالی کے کام پر اپریل کے مہینے سے کام شروع ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہا، کام کا ٹھیکہ جرمن کمپنی جی ٹی زیڈ کو ہی دیا گیا ہے/ایم پی اے سید سردارحسین شاہ

چترال (آوازنیوز ) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے کہا ہے کہ بدھ کے روز صوبائی اسمبلی کی انرجی اینڈ پاؤر کے بارے میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے بعد ریشن بجلی گھر کی بحالی کے کام پر اپریل کے مہینے سے کام شروع ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہا جس کی ٹینڈرنگ کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں جس کے کام کا ٹھیکہ جرمن کمپنی جی ٹی زیڈ کو ہی دیا گیا ہے جو کہ اسے جدید خطوط پر بحال کرے گا جس سے اس کی پیدواری گنجائش پہلے سے کہیں بڑھ جائے گی۔ چترال کے میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بدھ کے روز اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس قربان علی خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سید جعفر شاہ اور اس (سید سردار حسین ) کے علاوہ سیکرٹری انرجی اینڈ پاؤر اور پیڈو کے حکام نے شرکت کی۔ا نہوں نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے سے بتایاکہ ریشن بجلی گھر کی بحالی تک اس سے استفادہ کرنے والے صارفین کو رینٹل پاؤر کمپنی کے ذریعے رمضان المبارک سے پہلے پہلے بجلی فراہم کی جائے گی جس کا کنٹریکٹ بھی دیا گیا ہے جبکہ لائنوں کی بحالی پر بھی جلد ہی کام شرو ع ہوگا ۔ سید سردار حسین نے مزید بتایاکہ قائمہ کمیٹی کو پیش کی جانے والے رپورٹ کے مطابق بجلی گھر کے ٹربائن ، جنریٹر اور دیگر سازوسامان کی خریداری کے لئے بھی فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دو سال قبل بجلی گھر کے سیلاب برد ہونے کے بعد 16ہزار صارفین انتہائی مشکلات میں مبتلا ہیں اور پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوباہوا ہے جبکہ علاقے کے محب وطن لوگوں نے کبھی بھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا اور ہمیشہ پرامن رہ کر اس کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں بجلی کے اس شدید بحران کو حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے مخلصانہ کوششیں کی ہے جن میں پیڈو کے چھوٹے چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر اور سولر پینل کی فراہمی شامل ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button