93

جماعت اسلامی سیاسی روایات تبدیل کرے گی اور قوم ایک واضح تبدیلی محسو س کریں گے ۔ 6 اپریل کو دیر میں جلسہ عام تاریخی ہوگا ۔ سراج الحق کا دیر پہنچنے پر فقید المثال استقبال کریں گے ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ 6 اپریل کودیر بالا کاجلسہ ہر لحاظ سے مثالی ہوگا امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا دیر پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال ہوگا ۔جماعت اسلامی اس بار سیاسی روایات تبدیل کرے گی اور قوم ایک واضح تبدیلی محسوس کرے گی اور اس کو دیکھ کر قوم اندازہ کر سکے گی کہ اگلے انتخابات میں جماعت اسلامی کو اختیار دے کر صوبے کی قسمت کو بدل سکتے ہیں ۔ ملک میں وسائل اور افرادی قوت کی کمی نہیں ہے اصل مسئلہ قومی قیادت کا ہے جس کی وجہ سے پاکستان گوناگو ں مسائل اور اندرونی و بیر ون خطرات سے دوچار ہیں ۔ قوم کو صحیح قیادت میسر ہوگی تو ملک ترقی و خوشحالی کے راہ پر گامزن ہوگا ۔وہ دیر بالا میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔اجتماعات سے قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ، تحصیل ناظم میر مخزن الدین اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ حقیقی معنوں میں ان مسائل سے نکلنا چاہتی ہے جماعت اسلامی ان کو بحرانوں سے نکلنے کا راستہ دکھائے گی۔انھوں نے کہا اب تقریروں اور نعروں سے نہیں کچھ کرکے دکھانے سے ہی کام چلے گا۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں میں نیا جوش اور جذبہ ہے۔اگلے الیکشن میں قوم کو ایسا قابل عمل منشور دیں گے کہ ان کی زندگیاں بدل جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک پر مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقہ اور وڈیرے اور جاگیر دار قابض ہیں عوام مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکتے ،عوام کو ان کی گردنوں پر مسلط استعماری قوتو ں کے آلہ کاروں سے نجات دلاناجماعت اسلامی کا اصل ہدف ہے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں