141

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے انتخابات میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے نیاز احمد نیازی ایڈوکیٹ کو چار ووٹوں سے شکست دے کر صدر منتخب
چترال (نمائندہ آواز)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے انتخابات میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے نیاز احمد نیازی ایڈوکیٹ کو چار ووٹوں سے شکست دے کر صدر بن گئے جبکہ دونوں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن ) سے ہے ۔ چترال کے سینئر وکیل سید جلا ل کی نگرانی میں منعقدہ الیکشن میں چار صدارتی امیدوار سامنے آئے تھے جن میں ساجد اللہ نے 26، نیازاے نیازی ایڈوکیٹ نے 22، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سراج الدین ربانی کو 12اور پی پی پی کے میردولہ جان صرف 9ووٹ حاصل کئے۔ دوسرے منتخب عہدیداروں میں محمد اسحاق نائب صدر، پیر سید مختار علی شاہ جنرل سیکرٹری، فضل معبود فنانس سیکرٹری اور شمس عالم لائبریری سیکرٹری شامل ہیں۔ انتخابات انتہائی پرامن ماحول میں منعقد ہوئے ۔ درین اثناء چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے ساجد اللہ سمیت چترال بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو ان کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی ہے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں