تازہ ترین

چترال ایسوسی ایشن کی طرف سے پشاور میں ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی

پشاور(نامہ نگار) چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ   کے زیر اہتمام گذشتہ روز پشاور میں نامور ماہر تعلیم اور پشاور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمتین مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس اور ’’ ڈاکٹر عبدالمتین ٹیلنٹ ایوارڈ‘‘ کی تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید تھے۔ یہ تقریب شیخ زید اسلامک سنٹر کے آڈیٹورئیم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں اہم شخصیات، ماہرین تعلیم اور طلبہ و طالبات نے شرکت کیں۔ اپنی طرف سے خطبہ استقبالیہ میں سی اے ای ایچ کے چیف ایگزیکٹیو بہار احمد نے ڈاکٹر عبدالمتین کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ سادہ مگر پروقار تقریب انکے ادارے کی طرف سے مرحوم کے خدمات کا ایک چھوٹا سے اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ CAEHکی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی مختصر بات کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے ڈاکٹر عبدالمتین مرحوم کی تعلیمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انکی کمی کو پورا کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمتین جیسی شخصیات برسوں میں پیدا ہوتے ہیں جوکہ قوموں کے مستقبل کو سنوارنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے CAEHکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نامور علمی شخصیت کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکی یاد میں تقریب منعقد کی اور ایوارڈ کا اجراء کیا۔ تقریب سے CAEHکے چیئر مین حبیب الرحمن، ڈائریکٹر اسلامک سنٹر ڈاکٹر دوست محمد، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر عدنان سرور، ڈائریکٹر پاک اسٹڈی سنٹر ڈاکٹر فخرا لاسلام اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد اکبر امین نے خطاب کیا۔
اس تقریب میں چترال سے تعلق رکھنے والے پچاس ہونہار طلبہ کو ڈاکٹرعبدالمتین ٹیلنٹ ایوارڈ دئیے گئے جن میں دو گولڈ مڈلسٹ طالبات بھی شامل تھیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button