26

جماعت اسلامی پشاور آئندہ الیکشن میں ایک بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی ۔صابراعوان "خوشحال پاکستان فنڈ "کے لیے اہلیان پشاور دل کھول کر چند ہ دیں۔اجلاس سے خطاب

پشاور ( نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پشاور آئندہ انتخابات میں ایک بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی ۔ جماعت اسلامی پورے شہر میں خوشحال پاکستان فنڈمہم کے ذریعے جماعت اسلامی کے پیغام کو عوام تک پہنچانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم زبانی جمع خرچ نہیں کرتے بلکہ ہمارا کام بولتا ہے۔ جماعت اسلای کی الخدمت فاونڈیشن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ہم حکومت کے بغیر بھی کروڑوں افراد کی جائز ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں اورعوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی میں ضلعی ذمہ داران ، ٹاؤنز، زونل امراء ، جے آئی یوتھ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن ، نائب امراء حاجی محمد اسلم خان ، مولانا مسیح گل بخاری ، مولانا حنیف اللہ ، فضل اللہ داؤدزئی ، ٹاؤنزامراء سراج الدین قریشی ، ہدایت اللہ خان ، کاشف اعظم چشتی ،افتخار احمد کے علاوہ دیگر ضلعی ذمہ داران ، زونل امراء اور جے آئی یوتھ کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صابرحسین اعوان نے کہاکہ عوام کی خدمت اور اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔خوشحال پاکستان اور اسلامی پاکستان کے قیام کے لیے قوم امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے گذشتہ چار سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیا البتہ ملک کے اندر بے روزگاری ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، کرپشن اور لاقانونیت جیسے گھمبیر مسائل میں ضرور اضافہ ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ مسائل کا واحد حل ملک کے اندر صاف ستھری اور دیانتدار قیادت ہے اور ان اوصاف کی حامل قیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں