محکمہ بلدیات میں ٹھیکیوں کی آن لائن نظام قائم ۔ شفافیت اولین ترجیح ہے ۔بدعنوانی کا راستہ روکیں گے ۔عنایت اللہ صوبائی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے ۔بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔عوام کا اعتما د بڑھے گا۔شہر ام خان ترکئی
پشاور ( نمائندہ آواز ) سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے اور تمام امور میں شفافیت لانے کے لیے محکمہ بلدیات میں آن لائن ٹینڈرنگ متعار ف کرارہے ہیں اور تجرباتی بنیادوں پر پشاور کے چاروں ٹاؤنز میں یکم مئی سے آن لائن ٹینڈرنگ کا آغاز کرر ہے ہیں ۔آن لائن ٹینڈرنگ سے گڈ گورننس کا خواب پورا ہورہا ہے ۔محکمہ بلدیات نے آن لائن ٹینڈرنگ کا قدم اٹھاکر تمام محکموں کے لیے مثال قائم کردی ہے اس سے نہ صرف ٹھیکیوں میں شفافیت آئے گی بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا بلکہ عوامی مسائل میں کمی کے ساتھ ساتھ محکمہ بلدیات کے آمدنی میں اضافہ بھی ہوگا ۔ بہتر سروسز فراہم کی جانب انقلابی اقدام ہے ۔ محکمہ بلدیات میں عوامی مسائل کے فوری حل اور ازالہ کے لیے شکایات سیل قائم کر رہے ہیں ۔ آن لائن ٹینڈرنگ سے شفافیت کی نئی مثال قائم ہوگی ۔ وہ لوکل گورننس سکول حیات آبا دمیںآن لائن ٹینڈرنگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے سینئر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان ترکئی ، سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین ، سیکرٹر ی آئی ٹی داؤد خان ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضر حیات نے بھی خطاب کیاجب کہ تقریب میں ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ ، محکمہ بلدیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر شہرام خان ترکئی نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ محکمہ بلدیات نے نظام کی بہتری ، عوام کو ریلیف دینے ، بدعنوانی کا راستہ روکنے اور شفافیت لانے کے لیے نیا نظام متعارف کرایا ۔ محکمہ آئی ٹی محکمہ بلدیات کو ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت بہتری کی جانب گامزن ہے اور صوبائی حکومت کے اقدامات سے عوام کا اداروں اور محکموں پر اعتماد بحال ہوگا اوراس اقدام سے عوام کی زندگیوں میںآسانی پید ا ہوگی ۔ عنایت اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آن لائن پراجیکٹ پورے ملک کے سطح پر اپنے نوعیت کا پہلا قدم ہے جس سے بلدیاتی نظام می بہتری اور عوامی شکایات کے حل میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس نظام کو کامیاب بنانے کے لیے ٹھیکیداروں اور ٹی ایم اوز کوتربیت دیں گے اور ہر ٹی ایم اے کے سطح پر آئی ٹی سیل قائم کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم معیاری کام اور میرٹ کی بالادستی چاہتے ہیں ۔