تازہ ترین

ایس آر ایس پی کی طرف سے گرڈ اسٹیشن جوٹی لشٹ میں ڈی فیوز سیٹ کی تنصیب، عنقریب اہلیانِ ٹاؤن بلاتعطل بجلی کے فوائد سے مستفید ہوں گے

چترال(نمائندہ آواز)حالیہ دنوں میں چترال ٹاؤن کو بجلی کی فراہمی کے لئے جاری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اِس سلسلے میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب چترال ٹاؤن کے لئے ایس آر ایس پی کے تعمیر کردہ 2 میگاواٹ بجلی گھر سے بجلی انتہائی کھٹن مراحل سے گزرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن جوٹی لشٹ پہنچائی گئی اور ٹاؤن کے مختلف دیہات میں مرحلہ وار لوڈ ٹیسٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اسی دوران گرڈ اسٹیشن جوٹی لشٹ اور مین سپلائی لائن میں مختلف نوعیت کے کچھ مسائل کی نشاندہی بھی ہو گئی تھی جنہیں ایس آر ایس پی ہی کے تعاون سے فوری طورپر درست کرنے کا کام جاری ہے۔ موصول شدہ اطلاعات کے مطابق ادارے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعودالملک نے گرڈ اسٹیشن کا دورہ کر کے ایس آر ایس پی کی طرف سے فراہم کردہ بجلی کی کامیاب انضمام کے لئے فوری طور پر ہدایات جاری کئے تھے ، جس کے نتیجے میں انتہائی قلیل مدت میں گرڈ اسٹیشن میں ڈی فیوز سیٹ آج کامیابی سے نصب کردیا گیاہے جس کی عدم موجودگی میں عملے کو جانی نقصان کا خطرہ درپیش تھا۔ چترال ٹاؤن کے لئے 2میگاواٹ بجلی کی بہتر ترسیل کے لئے ایس آر ایس پی کی طرف سے مزید اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اور شنیدیہ ہے کہ عنقریب اہلیانِ ٹاؤن بلاتعطل بجلی کے فوائد سے مستفید ہوں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button