74

ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر مستوج معراج الدین منگل کے روز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
چترال (پ ر) ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر مستوج معراج الدین منگل کے روز طویل علالت کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر 75سال تھی ۔ وہ ریٹائرڈ ڈی پی او چترال محمد سعیدخان لال اور گورنمنٹ کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر مقصود احمد کے چچا زاد بھائی، نیشنل بنک کے منیجر ضیاء الدین ، امریکہ میں مقیم جمیل الدین اور لیڈی ڈاکٹر شگفتہ کاوالد، ریٹائرڈ ایس پی شیر احمد خان اور ریٹائرڈ ڈی ای او شاہ جہان کابہنوئی تھے۔ انہیں ان کے آبائی گاؤں ورکوپ تورکھو کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ان کے نماز جنازے میں عمائدین علاقہ اور معززیں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں