تازہ ترین

دروش میں ایک شخص سے خود کشی کر دی/ناتجربہ کار ڈرائیور نے راہگیر کو کچل دیا

دروش (نامہ نگار) دروش کے نواحی گاؤں شاہنگار میں ایک شخص جمعہ خان ولد یو رمست خان نے خود کشی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دروش کے موضع شاہنگار کا رہائشی موٹر سائیکل میکینک جمعہ خان نے ہفتے کے روز علی الصبح 12بور بندوق سے خود پر گولی چلا کر اپنے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ دروش پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی بندوق قبضے میں لیکر ا س ضمن میں ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کر دی ہے۔
ایکدوسرے واقعے میں دروش بازار کے مین چوک میں گاڑی نے راہگیر کو کچل دیا جس کی وجہ سے راہ چلتے شخص سید رحیم عرف سیدو استادسکنہ شمس آباد کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور اسے علاج کے لئے پشاور ریفر کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button