تازہ ترین

اؤر کمیٹی چترال کا ہنگامی اجلاس،گولین دومیگاواٹ ٹاون کے بجلی گھر کے تازہ ترین صورتحال پرغور ،ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار

چترال(نمائندہ آواز)پاؤر کمیٹی چترال کا ہنگامی اجلاس صدر خان حیات اللہ حیات خان نائب تحصیل ناظم کے زیر صدارت چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں بیرموغ گولین دومیگاواٹ ٹاون کے بجلی گھر کے تازہ ترین صورتحال پرغور کیا گیا۔اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ حالیہ برف باری کی وجہ سے پیڈو کے پولز بُری طرح متاثر ہوچکے ہیں البتہ ایس آر ایس پی کے انجینئرز متعلقہ سائڈ پر کام کررہے ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا حالانکہ پاؤر کمیٹی نے تمام صورتحال کے متعلق حقائق سے تحریری طورپر ڈی سی چترال کو آگاہ کیا تھا کیونکہ متذکرہ بجلی گھر سے سب سے زیادہ سرکاری ادارے مستفید ہونگے۔اجلاس میں پاؤر کمیٹی نے محکمہ واپڈا،پیڈو ودیگر متعلقہ بااختیار اداروں سے اپیل کیا کہ ٹاون کے اس بنیادی مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایس آر ایس پی سے تعاون کریں تاکہ 25ہزار سے زیادہ آبادی کا دیرینہ مسئلہ جلد از جلد حل ہو۔اجلاس میں بعض ناقدین کی طرف سے پاؤر کمیٹی پربے تکے قسم کے تنقید کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیااور ان سے اپیل کی گئی کہ تنقید کے بجائے اس کام کو سرانجام دینے کے لئے پاؤر کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں۔اجلاس کے فوراً بعد ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمد سے ملاقات ہوئی جس میں ڈی پی ایم طارق احمد نے تازہ ترین صورت حال کے بارے میں پاؤر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے شدید برفباری سے متاثرہ پولز کی بحالی پر کام کرنے اور چینی انجینئرز کی آمد کی خوشخبری سنائی۔پاؤر کمیٹی نے ڈی پی ایم کو بوقت ضرورت افرادی قوت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی اور ایس آر ایس پی کے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔آخر میں پاؤر کمیٹی نے ٹاون کے عوام سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں آگر افرادی قوت کی ضرورت پڑی تو عوام پاؤر کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں ۔اجلاس کے شرکاء میں صدر خان حیات اللہ،چیئرمین پاؤر کمیٹی ناصر احمد،محمد کوثر ایڈوکیٹ نائب صدر ،شیر آغا منیجر،محی الدین کروچ،عباد اللہ،گل آغا،ضیاء اللہ،محمد یونس اور پریس سیکرٹری بشیر حسین آزاد شامل تھے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button