78

میڈیا مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کیلئے صحت کارڈ کے اجراء کا مطالبہ،مارکیٹنگ میں کام کرنیوالے مہنگائی کے دور میں بچوں کا علاج معالجہ نہیں کراسکتے ،روح اللہ شاکر

پشاور(نمائندہ خصوصی)میڈیامارکیٹنگ ایسوسی ایشن کا وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے صحت کارڈ کے اجراء کا مطالبہ، میڈیا مارکیٹنگ کا ایک اجلاس قربان علی قربان کی زیرصدارت منعقد ہوا،جس میں چیئرمین روح اللہ شاکر، حسین خان یوسفزئی ،محمد جان ،نعیم قریشی ،محمد نادر خان جنرل سیکرٹری، پریس سیکرٹری علیم جان، ملک تاج فنانس سیکرٹری سعیداللہ سمیت کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی اور متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے پی کے سے مطالبہ کیاکہ میڈیا مارکیٹنگ میں کام کرنے والے متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور بچوں کے علاج معالجہ کا خرچہ اس مہنگائی کے دور میں برداشت نہیں کر سکتے اس لیے میڈیا ماکیٹنگ ایسوسی ایشن کیلئے خصوصی پیکیج کے ذریعے صحت کارڈ کے اجراء کا اعلا ن کیا جائے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں