151

میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر جس برق رفتاری سے پاک فوج نے ہیلی کے ذریعہ امداد پہنچایا اور رسکیو اپریشن کیا ہم وفاقی حکومت کے مشکور ہیں ۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ آواز) پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں وفاقی حکومت،پاک آرمی اور این ڈی ایم کا شکریہ ادا کیاہے۔اور کہا ہے کہ چترال میں حالیہ برفباری کی وجہ سے متاثرین تک امداد پہنچانے کے لئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر جس برق رفتاری سے این ڈی ایم اے اور پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ امداد پہنچایا اور رسکیو اپریشن کیا اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) وفاقی حکومت کے مشکور ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال سکاؤٹس اور چترال پولیس کے نوجوانان جس طریقے سے لواری ٹنل میں مسافروں کی مددکرتے ہیں اور مسافر گاڑیوں کو ٹنل سے آر پار کرانے میں مدد دیتے ہیں وہ بھی قابل تحسین ہے۔اُنہوں نے این ایچ اے کی کوششوں کو بھی سراہا ۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں